ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن سے سہولیات میں اضافہ ہوگا، جس سے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تیاری مزید بہتر ہوگی اور اس کا براہِ راست فائدہ شہریوں کو امن و تحفظ کی صورت میں پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی سکھر پولیس ہیڈکوارٹر آمد، جہاں انہوں نے پولیس پریڈ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن/رینوویشن کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کیا۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے صوبائی وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی پولیس ہیڈکوارٹر آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو جنرل سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ بلدیات سندھ نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن سے سہولیات میں اضافہ ہوگا، جس سے پولیس فورس کی پیشہ ورانہ تیاری مزید بہتر ہوگی اور اس کا براہِ راست فائدہ شہریوں کو امن و تحفظ کی صورت میں پہنچے گا۔
سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کو مضبوط، باوسائل اور جدید بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیرِ بلدیات سندھ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی خدمات اور بہادری ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، جبکہ حکومت شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ بلدیات سندھ کہا کہ
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔