پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے مسائل، پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور آمدہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور فریال تالپور سے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے انتخابات اور ٹکٹوں کی تقسیم سمیت دیگر اہم امور سے متعلق گفت و شنید کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے مسائل، پارٹی کی تنظیمی صورتحال اور آمدہ انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں آمدہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی منشور، پالیسیوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں الیکشن کے سلسلے میں پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار سمیت انتخابی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے جس طرح ماضی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے جی بی کے عوام کے لیے آئینی و انتظامی اختیارات سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے مستقبل میں بھی جی بی کے مسائل اور آئینی معاملات کے حل کیلئے پی پی کا کردار واضح اور دوٹوک ہو گا۔ عوام پاکستان پیپلزپارٹی سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں اور آمدہ انتخابات میں پی پی کو جی بی میں عوامی حمایت سے واضح اکثریت حاصل ہو گی۔ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ جی بی کے عوام کی امیدیں پیپلزپارٹی سے وابستہ ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال