عمرہ خدمات میں غفلت ناقابلِ برداشت، سعودی عرب کا کمپنیوں کو سخت انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض:سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ حجاج و معتمرین کی خدمت کو محض انتظامی فریضہ نہ سمجھا جائے بلکہ اسے ایک عظیم دینی امانت کے طور پر ادا کیا جائے، مقدس مقامات کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مسلمان اللہ کے گھر کے طواف اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے اپنی زندگی کی جمع پونجی خرچ کرتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز قابلِ قبول نہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج و معتمرین کی خدمت دراصل اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہے اور اس فریضے میں غفلت دنیا اور آخرت دونوں میں جواب دہی کا سبب بن سکتی ہے، عمرہ جیسے عظیم اور روحانی سفر میں زائرین کے لیے سکون، اطمینان اور سہولت بنیادی ضرورت ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وعدہ کی گئی سہولیات فراہم نہ کرنے اور بدانتظامی کے باعث عبادت میں خلل ڈالنے پر ایک عمرہ کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، متعدد معتمرین ایسے حالات میں مقدس سرزمین پہنچے جہاں ان کے لیے پہلے سے طے شدہ قیام کا کوئی بندوبست موجود نہیں تھا جو قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی کے بیرونِ ملک مقیم ایجنٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ معتمرین کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور انہیں بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی،یہ تادیبی اقدامات صرف سزا کے لیے نہیں بلکہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور عمرہ خدمات کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب ہر حال میں اللہ کے مہمانوں کی عزت، سہولت اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتی رہے گی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام عمرہ کمپنیاں طے شدہ ضوابط پر مکمل عمل درآمد کی پابند ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہو۔ رواں برس جون کے مہینے میں بھی زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم نہ کرنے پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کیا گیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف جمادی الآخر کے مہینے میں دنیا بھر سے 17 لاکھ سے زائد مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ امتِ مسلمہ کا حرمین شریفین سے روحانی تعلق کس قدر مضبوط اور گہرا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اسی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر عمرہ خدمات کے معیار کو مزید بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ ہر زائر اطمینان اور سہولت کے ساتھ اپنے روحانی سفر کو مکمل کر سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم