Express News:
2026-07-24@05:48:34 GMT

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، عوامی اجتماعات، دھرنوں، سیاسی جلسے، ریلیوں پر مکمل پابندی ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں دفعہ 144 پچیس دسمبر سے نافذ تھی، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں یکم جنوری تک توسیع کردی ہے جس کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا اور کسی بھی ہنگامہ آرائی کو روکنے کا پیشگی اقدام ہے۔

یکم جنوری تک دفعہ 144 نفاذ کے تحت سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اورلاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یکم جنوری کو امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزید توسیع یا دفعہ 144 خاتمے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یکم جنوری تک

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا