کراچی میں کھلے مین ہول کے اندر گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے نانا نے بتایا کہ دلبر ماں باپ کا اکلوتا بچہ تھا، بچے کے والد مزدوری کرتے ہیں، علاقے کے سارے گٹر کھلے ہوئے ہیں۔ اسلام تائمز۔ شہر قائد میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی، جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔ حادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کرکے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا، جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے نانا نے بتایا کہ دلبر ماں باپ کا اکلوتا بچہ تھا، بچے کے والد مزدوری کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے سارے گٹر کھلے ہوئے ہیں۔ متوفی کے خالو نے بتایا کہ میں پڑوس میں ہی کام کرتا ہوں، واقعے کے بعد بچے کے باپ اور میں نے معصوم کو نکالا، میں رسہ باندھ کر گٹر میں اترا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔