Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:25:49 GMT

میئر کراچی کا جہانگیر روڈ دو ماہ میں مکمل کرانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

میئر کراچی کا جہانگیر روڈ دو ماہ میں مکمل کرانے کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بار بار ٹوٹنے والی جہانگیر روڈ کو دو ماہ میں تعمیر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تاخیر کا شکار ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی روڈ سے متعلق مسائل جولائی تک حل کر دیے جائیں گے جبکہ کریم آباد انڈر پاس کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اب تک ہونے والی تاخیر پر شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں تسلیم کیے بغیر بحیثیت قوم آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔
میئر کراچی نے بتایا کہ منور چورنگی انڈر پاس جون میں مکمل ہو جائے گا اور شہر کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 46 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں میں نئے پارکس، اربن فارسٹ اور قبرستانوں کی تعمیر شامل ہے، جبکہ قبرستانوں کے لیے زمین وزیراعلیٰ کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے دراصل شہر کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں، کیونکہ اس طرح کا رویہ کسی فرد نہیں بلکہ پورے کراچی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کے درمیان شراکت داری کے لیے حکومت کو آمادہ کر لیا گیا تھا، تاہم بعض عناصر کی مخالفت کے باعث یہ کام رک گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر