بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 December, 2025 سب نیوز

ڈھاکہ(آئی پی یس )پاکستانی آل رانڈر فہیم اشرف نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم رانگپور رائیڈرز کو چٹاگرام رائلز کے خلاف کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کا یہ میچ پیر کو سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چٹاگرام رائلز کی ٹیم 17.

5 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اوپنر محمد نعیم نے 20 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مرزا بیگ نے 24 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔رانگپور رائیڈرز کی جانب سے فہیم اشرف نمایاں بولر رہے اور انہوں نے 3.5 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

فہیم اشرف کا ساتھ دیتے ہوئے مستفیض الرحمن نے 3 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں رانگپور رائیڈرز نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ڈیوڈ ملان نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 48 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر فہیم اشرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں حماس نے اپنے عسکری ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان کردیا گلگت بلتستان میں بلدیاتی اور جنرل انتخابات ایک ہی مرحلے میں کرانے کا اعلان پاکستان تائیوان کو چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ سمجھتا ہے: اسحاق ڈار صدر زرداری پر فلم بنا نے کا ارادہ ہے، ان جیسی شخصیت نہیں دیکھی: ڈائریکٹر ولی بلوچ جماعت اسلامی سے اتحاد، بنگلہ دیشی نوجوانوں پر مشتمل نئی پارٹی میں ٹھوٹ پڑ گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فہیم اشرف

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی