جی بی میں امن تحریک کے نام پر نئے پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
ایک بیان میں رحمت اللہ نے کہا کہ یہ ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم ہو گا، ہر ضلع کے افراد کی یکساں نمائندگی ہوگی لیکن پہلی شرط یہ ہوگی کہ انکا کسی سیاسی و مذہبی پارٹی سے وابستگی نہ ہو۔ ہمارا یہ پلیٹ فارم مکمل طور پہ غیر سیاسی ہو گا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سابق صدر رحمت اللہ نے جی بی میں امن تحریک کے نام سے ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم کے قیام کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں رحمت اللہ نے کہا کہ یہ ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم ہو گا، ہر ضلع کے افراد کی یکساں نمائندگی ہوگی لیکن پہلی شرط یہ ہوگی کہ انکا کسی سیاسی و مذہبی پارٹی سے وابستگی نہ ہو۔ ہمارا یہ پلیٹ فارم مکمل طور پہ غیر سیاسی ہو گا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ ہم امن بھائی چارگی کے لئے کام کرینگے اور اس میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔ ہم حق بات کرینگے، جو بھی ٹھیک بات کریگا اس کی عزت افزائی اور امن کے خلاف بات کرنے والوں کی سرزنش ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے اس میں یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ اس فرد کا تعلق کس گروہ سے ہے یا فرقہ سے ہے۔
رحمت اللہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی مقدسات کا احترام ہم پر لازم ہے، کوئی بھی فرد اس اصول کو توڑے گا چاہیے وہ مولوی ہو یا عام آدمی، اس کے خلاف کھڑے ہونگے۔قرآن نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے، گلگت بلتستان میں کوئی بھی فرد قتل ہو گا تو ہم مقتول کو انصاف دلانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایوانوں میں کیا ہوتا ہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہوگا، ہمیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کی تحفظ کے لئے کام کرینگے۔ ہم ملکی نظام کے خلاف کوئی سرگرمی نہیں کرینگے بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے بات کرینگے۔ ہمارے پلیٹ فارم میں ہر اس سیاسی و سماجی شخصیت کی عزت و تکریم ہوگا جو امن کے لئے کام کریگا۔ گلگت بلتستان میں لوگ غربت کی چکی میں پسے ہوئے ہیں، امن ہوگا تو یہاں ترقی ہو گی، یہاں ٹوریزم کے مواقع میسر آئیں گے، یہاں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری آئے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لئے کام رحمت اللہ پلیٹ فارم
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔