غیر ملکی شہری کی اسلام آباد میں سرعام خواتین کے ساتھ نامناسب حرکت، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف-10 مرکز میں ایک غیر ملکی شہری کی خواتین کے ساتھ مبینہ نامناسب رویّے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر ایک چینی شخص چند برقعہ پوش خواتین کو عوامی مقام پر سگریٹ پیش کر رہا ہے۔ اس واقعے نے شہری حلقوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور عوامی اخلاقیات اور قوانین کی پاسداری کے حوالے سے سوالات کو جنم دیا ہے۔
چائنیز کو پاکستان میں جرائم کرنے کی کھلم کھلا چھٹی کیوں دے دی گئی ہے؟
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک چائنیز کرمنل برقعہ پوش مسلمان خواتین کو سرعام F-10 مرکز میں سگریٹ پیش کر رہا ہے
کوئی ان چائنیز کو پٹہ ڈالنے والا نہیں؟
کوئی پاکستانی چاہینہ میں کسی خاتون کو سگریٹ/نشہ آفر… pic.
— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) December 29, 2025
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پاکستانی شہری اسی طرح کا رویّہ اختیار کرتا تو فوری قانونی کارروائی عمل میں آتی، اس لیے غیر ملکی شہریوں کے بارے میں بھی بلا امتیاز کارروائی کی توقع کی جانی چاہیے۔
کچھ صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی شہری پاکستان کے کلچر اور قوانین کا احترام کریں جبکہ دیگر نے اس شخص کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چینی شہری سگریٹ پیشکش ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چینی شہری سگریٹ پیشکش ویڈیو وائرل غیر ملکی شہری
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔