عمانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا علاقائی انتشار اور آشوب سے نمٹنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
اپنے عمانی ہم منصب سے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے، یمن کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کیلئے علاقائی ممالک سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اپنے عمانی ہم منصب "بدر بن حمد البوسعیدی" سے ٹیلیفونک تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ خطے میں پھیلی افراتفری کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک یکسو ہوں اور باہمی مشاورت کو اہمیت دیں۔ اس موقع پر دونوں ڈپلومیٹک سربراہان نے علاقائی و عالمی صورت حال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی مکالمہ کیا۔ ایران-عمان تعلقات گفتگو کا مرکزی نقطہ رہے۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے جنوبی یمن کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے یمن کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے لئے علاقائی ممالک سے تعاون کا مطالبہ کیا۔ آخر میں سید عباس عراقچی اور بدر بن حمد البوسعیدی نے مغربی ایشیا، بحیرہ روم و مشرقی افریقہ کی صورت حال کے تناظر میں اس امر کی تاکید کی کہ خطے میں انتشار و آشوب کے عوامل سے نمٹنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم فکری نہایت اہم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔