کراچی: گٹر حادثات حکومتی نااہلی کا نتیجہ، واٹر کارپوریشن موت بانٹنے والا ادارہ ہے، منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں ایک اور معصوم بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے بدترین انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے، یہ حادثہ کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ قابض میئر کی زیر نگرانی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے جو شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے بجائے ان کی جانوں کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ شاہ فیصل ٹاؤن ہو یا کورنگی، پورا کراچی انتظامی غفلت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہول اور ٹوٹے ہوئے گٹر ڈھکن روزانہ کی بنیاد پر حادثات کو دعوت دے رہے ہیں لیکن ذمہ دار ادارے مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بچوں کی جانیں لے رہی ہے اور یہ صورتحال کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ مجرمانہ نااہلی اور حکومتی سرپرستی کا شاخسانہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ 47 ارب روپے سالانہ بجٹ رکھنے والا واٹر کارپوریشن اگر گٹروں پر ڈھکن تک نہیں لگا سکتا تو پھر یہ ادارہ آخر کس کام کا ہے، آخر کب تک کراچی کے شہری اپنے بچوں کی لاشیں گٹروں سے نکالتے رہیں گے اور حکمران سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں مصروف رہیں گے۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ قابض میئر کی زیر نگرانی واٹر کارپوریشن شہریوں کے لیے نہیں بلکہ موت بانٹنے والا ادارہ بن چکی ہے،شہر میں بنیادی انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، مگر حکومت اور بلدیاتی ادارے زمینی حقائق تسلیم کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اس ظلم پر خاموش نہیں رہے گی اور کراچی کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، اس افسوسناک واقعے کے ذمہ داران کا فوری تعین کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے المناک واقعات کا سلسلہ روکا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :