Jasarat News:
2026-06-03@07:05:18 GMT

تُرک پولیس کی کارروائی میں داعش کے 6جنگجو اور 3اہل کار ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251230-06-6
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم میں 6شدت پسند اور 3پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ترک وزیر داخلہ کے مطابق جھڑپ میں 8پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مغربی ترکیہ کے یالووا صوبے میں پیر کے روز داعش کے مشتبہ عسکریت پسندوں سے جھڑپ ہوئی۔ پولیس ٹیموں نے استنبول کے جنوب میں بحیرہ مرمرہ کے ساحل پر یالووا کے ایک قصبے کے قریب ایک مکان پر کارروائی شروع کی تھی جس کے بارے میں خیال تھا کہ وہاں عسکریت پسند موجود تھے۔ اطلاع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔ پولیس نے کارروائی شروع کی تو مشتبہ افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ کمک فراہم کرنے کے لیے صوبہ برسا سے پولیس کے خصوصی دستے اس علاقے میں بھیجے گئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک پولیس نے داعش کے 115 مشتبہ ارکان کو حراست میں لیا جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک میں کرسمس اور سالِ نو کی تقریبات پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس وقت کہا تھا کہ عسکریت پسند خاص طور پر غیر مسلموں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کئی برس قبل استنبول کے نائٹ کلب اور شہر کے مرکزی ائرپورٹ پر داعش کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: داعش کے

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہولناک سانحہ، ایک شخص نے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار دی
  • کولمبیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 4 افراد ہلاک
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا