بازیاب خاتون کے شیلٹر ہوم پہنچتے ہی 8 سالہ بچی سے بدفعلی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-02-10
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی آنے والی آسیہ نامی خاتون کو سی پی ایل سی اور پولیس نے بازیاب کرایا تو شیلٹر ہوم میں داخلے کے بعد اس نے اپنی 8 سالہ بیٹی سے بدفعلی کا سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔تفتیشی افسران کے مطابق تین ماہ قبل شیخوپورہ سے آسیہ اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ فرار ہو کر کراچی آئی تھی، جہاں وہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں سموسے رول کا ٹھیلا لگا کر گزر بسر کر رہی تھی۔ خاتون کے شوہر کی جانب سے تھانہ ماٹانوالہ، شیخوپورہ میں بیوی بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، جس کی بنیاد پر سی پی ایل سی اور پاکستان بازار پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو تلاش کر کے سہراب گوٹھ میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا، جہاں اس نے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل گلشن ضیا، الطاف نگر میں اپنے ٹھیلے پر موجود تھی اور اس دوران اس نے اپنی بیٹی مریم کو یہ کہہ کر گھر بھیجا کہ کپڑے میلے ہو گئے ہیں، جا کر تبدیل کر آؤ۔تفتیشی افسر کے مطابق خاتون نے بیان دیا کہ کچھ دیر بعد بچی واپس آئی تو خوفزدہ تھی اور اس کے ہاتھ میں 40 روپے تھے۔ ایک ہفتے بعد بچی نے والدہ کو بتایا کہ گھر جاتے ہوئے محلے کا حلیم فروش افتخار اس کے پیچھے آیا، زبردستی کپڑے اتارے، بدفعلی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دے گا۔پولیس حکام کے مطابق اسی دوران اغوا کیس کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس اور سی پی ایل سی نے خاتون اور بچوں کو تلاش کر لیا اور شیلٹر ہوم منتقل کیا، جہاں واقعے کا انکشاف سامنے آیا۔ پاکستان بازار پولیس نے خاتون کے بیان کی روشنی میں فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم افتخار حسین کو گرفتار کر لیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ بچی کے قانونی اور طبی مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔