مضمون نگار کے مطابق ایران مقامی طور پر تیار کردہ بنکر بسٹر بیلسٹک میزائل تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو ان پناہ گاہوں کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن پر اسرائیلیوں نے اتنے یقین سے بھروسہ کیا ہوا ہے۔ ان میزائل کو خاص طور پر مضبوط بنکرز کی حفاظتی دیواروں کو تباہ کرنے کیلئے خاص ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف نیوز ویب سائٹ "مڈل ایسٹ مانیٹر" (MEMO) کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران بنکر شکن بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے جو خطے میں طاقت کے توازن کو بدل کر رکھ دے گا۔ کنگز کالج لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف مڈل ایسٹرن اسٹیڈیز میں ایسوسی ایٹ فیلو ڈاکٹر محمد آئی اسلم کا ایک مضمون جو مڈل ایسٹ مانیٹر میں چھپا ہے، کے مطابق زیر زمین محفوظ پناہ گاہیں اسرائیل کا شروع سے لازمی اسٹریٹجک منصوبہ رہا ہے۔ یہ پناہ گاہیں زیر زمین مضبوط کنکریٹ سے بنی ہوئی ہیں جو کہ اسرائیلی زندگی کا لازمی حصہ ہے تاکہ میزائلوں اور راکٹوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مضمون نگار کے مطابق یہ منصوبہ یہودی آبادی کو نہ صرف تحفظ دینے کیلئے ہی نہیں بلکہ اسرائیلی کی جنگی حکمت عملی کا حصہ بھی ہے جو انہیں اپنے حریفوں پر پیشگی حملہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے اور کسی بھی جوابی کارروائی سے حفاظت بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم اسلامی جمہوریہ ایران جو مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کا سب سے طاقت ور حریف ہے، ایک غیر معمولی پیشرفت کی طرف گامزن ہے جو اسرائیل کے دیرینہ حساب کتاب کو الٹ کر رکھ دے گا۔

 مضمون نگار کے مطابق ایران مقامی طور پر تیار کردہ بنکر بسٹر بیلسٹک میزائل تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے جو ان پناہ گاہوں کو توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن پر اسرائیلیوں نے اتنے یقین سے بھروسہ کیا ہوا ہے۔ ان میزائل کو خاص طور پر مضبوط بنکرز کی حفاظتی دیواروں کو تباہ کرنے کیلئے خاص ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بار تعینات ہونے کے بعد، وہ اسرائیل کی زیر زمین پناہ گاہوں کو ایسے حملوں کے لیے کمزور بنا دیں گے جن کا مقابلہ کرنے کے لیے وہ کبھی ڈیزائن نہیں کی گئی تھیں، اس طرح اسرائیل کے ایک سب سے اہم فوجی فائدہ کو بے اثر کر دیں گے اور پہلی بار اس کی آبادی کو براہ راست خطرات لاحق کریں گے، یہاں تک کہ انتہائی محفوظ جگہوں پر بھی۔ ایرانی پالیسی سازوں نے حساب لگایا ہے کہ کسی بھی ملک کیخلاف اسرائیل کی وحشیانہ بمباری صرف جوابی کارروائی کے ایک خوفناک توازن سے ہی ختم ہو گی، یہ توازن اس خیال کو مٹا دے گا کہ اسرائیل ایران کو ایک اور لبنان یا شام بنا سکتا ہے جس پر وہ اپنی مرضی سے بمباری کر سکتا ہے۔

مضمون نگار کے مطابق اسرائیل کا فوجی ڈاکٹرائن ہمیشہ سے ایک نازک توازن پر قائم رہا ہے جیسا کہ حال ہی میں 2024ء اور 2025ء میں اسرائیل نے جوابی ایرانی میزائل حملوں سے ہونے والی بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے تین ادوار سے دیکھے ہیں، اس حملے نے (اسرائیل میں) بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں درجنوں اسرائیلی ہلاک اور زخمی ہوئے، اسرائیل کے اندر نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو گیا یہاں تک کہ اسرائیلیوں کو بیرون ملک بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اس کے باؤجود اسرائیل اب بھی اس یقین پر سختی سے کام کرتا ہے کہ اس کی آبادی (اس کے دشمن کے برعکس) حملے کی صورت میں بڑے پیمانے پر محفوظ طریقے سے پناہ لے سکتی ہے۔ لیکن اگر ایران اس پناہ گاہ کو توڑنے کے قابل ہو جاتا ہے، تو اسرائیل کو جلد ہی اپنی فوجی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرنا پڑے گا اور پیشگی حملوں سے ہٹ کر زیادہ دفاعی پوزیشنز کی طرف جانا پڑے گا کیونکہ یہ صورتحال ایک وجودی چیلنج پیش کرے گی۔

یہ بدلاؤ فوجی اور سیاسی طور پر اسرائیل کے حساب کتاب کو بدل کر رکھ دے گا۔ یہ تبدیلی آنے والی دہائیوں تک مشرق وسطیٰ میں عسکری نظریے کا تعین کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق مغرب کے جاسوس سیٹلائٹس اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ایران کی پیشرفت پر نظر رکھنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں جبکہ اسرائیل کی موساد اور ملٹری انٹیلی جنس تہران کے میزائل پروگرام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔ مضمون نگار کے مطابق ابھی مستقبل غیر یقینی ہے لیکن ایک بات واضح ہے کہ اگر ایران اپنے بنکر بسٹر میزائلوں کو مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسرائیل کی آبادی کی مجموعی حفاظت اور اس کا فوجی نظریہ کبھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا

ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔

ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔

Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN

— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘

دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔

تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار