Jasarat News:
2026-07-24@13:04:32 GMT

سوڈان : 3روز میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کی ریاستوں شمالی دارفور اور جنوبی کردفان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری لڑائی کے دوران 3دنوں میں 10ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔ اقوام متحدہ سے وابستہ بین الاقوامی تنظیم برائے ہجرت (آئی او ایم ) نے بتایا کہ 7ہزار سے زیادہ لوگ شمالی دارفور کے شہروں ام برو اور کرنوی سے فرار ہوئے ہیں جن پر چند روز قبل آر ایس ایف نے قبضہ کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی کردفان میں 3ہزار سے زیادہ لوگ کادوقلی شہر سے فرار ہوئے جس کا آر ایس ایف نے محاصرہ کر رکھا ہے اور یہ فوج کے کنٹرول میں ہے۔ وہاں کے رہائشی قحط کا شکار ہیں۔ جنوبی کردفان ہی میں ابو جبیہہ کے علاقے میں آگ لگنے سے بے گھر افراد کی 45 پناہ گاہیں خاکستر ہو گئیں۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے بدھ کے روز شمالی دارفور کے شہروں ابو قمرہ اور ام برو پر قبضے کا اعلان کیاتھا۔ مقامی ذرائع ابلاغ بتایا کہ آر ایس ایف کے جنگجو سوڈان کی شمال مغربی سرحد پر الزغاوہ قبیلے کے علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں اور علاقے میں جھڑپیں تیز ہو گئی ہیں۔ اکتوبر میں الفاشر شہر پر قبضے کے ذریعے جب سے آر ایس ایف نے پڑوسی علاقے دارفور پر اپنی گرفت مضبوط کی ہے، حالیہ مہینوں میں کردفان کے شہروں میں لڑائی میں شدت آئی ہے۔ عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز اپریل 2023 سے آپس میں لڑائی کر رہے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کا بدترین انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد سوڈان کے اندر اور باہر بے گھر ہو چکے ہیں جن کا ایک بڑا حصہ پر ہجوم کیمپوں یا دور دراز شہروں میں رہ رہا ہے جہاں خوراک، ادویات اور صاف پانی کی شدید قلت ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ر ایس ایف سے زیادہ بے گھر

پڑھیں:

عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے میوزک البم ’صبح آئے نہ‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کے مطابق آٹھ گانوں پر مشتمل اس البم میں ’صبح آئے نہ‘، ’سفر میں ہوں‘، ’عشق‘، ’لیٹس ہیو سو فن‘، ’سن سجنا‘، ’ہوں عشق میں‘، ’چار یار‘ اور ’سچے وعدے‘ شامل ہیں اور اس البم کو 31 جولائی کو دنیا بھر کے مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے نئے البم کے حوالے سے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ’صبح آئے نہ‘ ان کے ذاتی سفر کی عکاسی کرتا ہے، جس میں انہوں نے اندرونی کشمکش سے نکل کر اپنی اصل شخصیت کو دریافت کیا۔

انہوں نے کہا، ’’یہ البم میری اس جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں میں نے اندرونی انتشار سے نکل کر اپنے حقیقی وجود کو پایا۔ میں بے حد پرجوش ہوں کہ آخرکار اسے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘‘

        View this post on Instagram                               View this post on Instagram                      

 

عاطف اسلم کے گانوں کو 8 ارب بار سنا جا چکا ہے:
دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط اپنے شاندار موسیقی کے سفر کے دوران عاطف اسلم جنوبی ایشیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

تازہ اسپاٹیفائی اعداد و شمار کے مطابق، ان کے گانوں کو اب تک تقریباً 8 ارب بار سنا جا چکا ہے، جبکہ ہر ماہ 3 کروڑ سے زائد افراد 184 ممالک میں ان کی موسیقی سنتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران عاطف اسلم کی 96 فیصد اسٹریمنگز پاکستان سے باہر ہوئیں، جو مشرقِ وسطیٰ، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا پیسیفک سمیت مختلف خطوں میں ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف اسلم کی موسیقی نوجوان نسل میں بھی بے حد مقبول ہے، جہاں جنریشن زیڈ ان کے 85 فیصد سامعین پر مشتمل ہے۔ گزشتہ ایک سال میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد نئے اور پرانے سامعین نے ان کے گانے سنے، جبکہ ان کے گانوں کو دنیا بھر میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ذاتی پلے لسٹس میں شامل کیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • 20 سے 29 سال کی خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف