کاشف شیخ کی زیرصدرات ضلعی ذمے داران کا اجلاس آج سکھر میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-08-2
سکھر (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سند ھ کے تحت بدلو نظام کو سنواردو سندھ کو مہم کے سلسلے میں سکھر و لاڑکانہ ڈویژن کے ضلعی ذمے داران کا ایک اہم اجلاس آج صبح 11 بجے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کی زیرصدارت سکھرکے مقامی کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا ، اجلاس میں سندھ کے موجودہ حالات، عوامی مسائل، تنظیمی حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل سمیت مختلف تجاویز اور منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔اجلاس میں نظم ضلع ،امرائے مقامات و تحاصیل، میڈیا انچارجز،صدر جے آئی یوتھ صدر کسان بورڈ کے صدر شرکت کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی