جسٹس خالد یوسف چودھری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-08-13
مظفرآباد (صباح نیوز) نو تعینات جج سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس خالد یوسف چودھری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجا سعید اکرم خان نے جسٹس خالد یوسف چودھری سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب عدالت عظمیٰ آزادجموں وکشمیر میں منعقد ہوئی جس میں سینئر جج عدالت عظمیٰ جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین، جج ہائیکورٹ جسٹس خالد رشید چودھری، سابق سینئر جج عدالت عظمیٰ جسٹس خواجہ محمد نسیم، سابق جج عدالت عظمیٰ جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجا، چیئرمین سروس ٹریبونل، چیئرمین انوائرمنٹل ٹریبونل، وائس چیئرمین بار کونسل طارق بشیر، صدر عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن راجا آفتاب احمد خان سمیت آزاد کشمیر کی تمام بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و نمائندگان، سیکرٹریز حکومت سمیت آزادجموں وکشمیر بھر سے وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت عظمی جسٹس خالد
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔