فیشن، نفاست اور سردی سے بچاؤ شال کا خاصہ، لیکن یہ والی اتنی مہنگی کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
سردیاں آتے ہی ہر خاتون کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں ایک ایسی شال مل جائے جو نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ گرم بھی ہو اور بجٹ فرینڈلی بھی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سردیاں کیسے گزاری جاتی ہیں؟
شال محض سردی سے بچاؤ کا ذریعہ نہیں ہوتی بلکہ یہ خاتون کی شخصیت، انداز اور نفاست کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ ایک خوبصورت شال نہ صرف لباس کو مکمل کرتی ہے بلکہ سردیوں کے فیشن میں وقار اور دلکشی کا اضافہ بھی کرتی ہے۔
مگر کیا آپ نے کبھی 8 لاکھ روپے کی شال دیکھی یا خریدی ہے؟ جی ہاں، بعض شالیں صرف گرم اور خوبصورت ہی نہیں ہوتیں بلکہ یہ لگژری، نفاست اور اعلیٰ کاریگری کی ایک مثال بھی ہوتی ہیں جو عام شالوں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ میں بڑھتی سردی کی بعد قہوہ خانوں میں شہریوں کا جم غفیر
8 لاکھ روپے کی شال آخر کون سی ہے اور اس میں ایسا کیا خاص ہے جو اسے عام شالوں سے منفرد بناتا ہے؟ جانیے ان سوالوں کے جواب اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شال اور خواتین قیمتی شال گرم شال لاکھوں روپوں کی شال مہنگی شال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شال اور خواتین قیمتی شال گرم شال مہنگی شال
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔