ایران: خلائی میدان میں ایک اور تاریخی قدم، مقامی ساختہ 3 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
ایران نے خلائی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 3 سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اتوار کو روسی سویوز راکٹ کے ذریعے مقامی طور پر تیار کردہ اپنے 3 نئے سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں روانہ کیے۔
رپورٹ میں سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پایا، ظفر-2 اور کوثر 1.5 نامی یہ سیٹلائٹس روس کے وستوچنی کاسموڈروم سے لانچ کیے گئے، جو اس وقت زمین سے تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر مدار میں گردش کر رہے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشن شہری اور تحقیقی مقاصد کے لیے انجام دیا گیا ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق یہ سیٹلائٹس ایران کے نجی شعبے اور تعلیمی اداروں نے ڈیزائن کیے ہیں، جن کا مقصد ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے بہتر انتظام میں مدد فراہم کرنا ہے۔
تقریباً 150 کلوگرام وزن کے ساتھ پایا اب تک ایران کا سب سے جدید اور بھاری امیجنگ سیٹلائٹ ہے۔
اس میں مصنوعی ذہانت کی جدید صلاحیتیں شامل کی گئی ہیں، جو تصاویر کے معیار کو بہتر بناتی ہیں۔ پایا کو آبی وسائل کی نگرانی، نقشہ سازی اور ماحولیاتی تجزیے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
دوسری جانب ظفر2 یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے جبکہ کوثر 1.
ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق حساس آلات کی محفوظ ترسیل کے لیے سویوز راکٹ کا انتخاب کیا گیا، جو اپنی قابلِ اعتماد کارکردگی کے لیے جانا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران گزشتہ 2 برسوں میں 10 سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکا ہے، جن میں جولائی میں اسی روسی لانچ سائٹ سے کی گئی ایک لانچ بھی شامل ہے۔
حکام کے مطابق یہ سیٹلائٹس زرعی منصوبہ بندی، سیلاب اور زلزلوں کے دوران امدادی کارروائیوں، اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی جیسے شہری مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق خلا میں کے لیے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔