—فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔ 

ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے گھناؤنے حملے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امن کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ 

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈالنے والے تمام تشدد کے تمام طریقوں کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے یوکرینی حملے سے آگاہ کرنے پر امریکی صدر حیران ہوئے، کریملن یوکرین پر پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کا روسی الزام، زیلنسکی کی تردید

واضح رہے کہ روس نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روس نے الزام لگایا کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں واقع صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے۔

اس حوالے سے روسی وزیر خاجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ 

روس کا کہنا تھا کہ یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان پیوٹن کی رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔ 

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس امن بات چیت کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ روس یوکرین کی سرکاری عمارتوں پر حملے کا جواز بنا رہا ہے، امریکا کو روس کی دھمکیوں پر ردعمل دینا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیوٹن کی رہائش گاہ کی رہائش گاہ پر پر حملے حملے کا کہا کہ

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری