Islam Times:
2026-06-02@22:17:31 GMT

پوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ ایک دیوانہ وار اقدام تھا، ٹرمپ

اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT

پوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ ایک دیوانہ وار اقدام تھا، ٹرمپ

خبر رساں ایجنسی تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کیف کی جانب سے پوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش پر ردِعمل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی کوشش کو دیوانہ وار اقدام قرار دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کیف کی جانب سے پوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے پاگل پن پر مبنی اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

اوشاکوف کے مطابق، ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا یہ اقدام، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ تعاون کے حوالے سے امریکہ کے رویے پر اثر انداز ہوگا۔ دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کی شام بتایا کہ یوکرین نے 29 دسمبر کو روس کے نووگورود علاقے میں صدارتی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس دوران 91 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔ ان کے مطابق اس حملے میں کسی جانی نقصان یا مالی خسارے کی اطلاع نہیں ملی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی جانب سے کے مطابق کی کوشش

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ

صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار