کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس یونیفارم پہن کر وارداتیں کرنے والے چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ کورنگی نمبر تین کے قریب پولیس سے ان کا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار ملزمان زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارمز، اسلحہ، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور چھینی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان پولیس وردی پہن کر گھروں میں پولیس چیکنگ کے بہانے داخل ہوتے تھے اور وہاں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت کامران، حمید، عمران اور رمضان کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ کورنگی کے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس نے زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اس گروہ کی دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا