گوجرانوالہ: چلتی بس کے ڈرائیور کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بس گاڑی سے ٹکراگئی، 11 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
علامتی تصویر۔
گوجرانوالہ میں ساروکی کے قریب چلتی بس کا ڈرائیور ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس بےقابو ہو کر دوسری بس سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں یونیورسٹی طالبات اور اسٹاف کے لوگ شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔