میکسیکو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک چونکا دینے والے انکشاف میں انتہائی مطلوب سابق اولمپک ایتھلیٹ کے اولمپک میڈلز تحویل میں لے لیے ہیں۔ 44 سالہ رین ویڈنگ، جو ماضی میں ایک معروف اسنوبورڈر رہ چکا ہے، اب منشیات اسمگلنگ اور سنگین جرائم کے الزامات کی زد میں ہے۔
رین ویڈنگ نے 2002 میں سالٹ لیک سٹی میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندگی کی تھی، تاہم کھیلوں کے میدان سے نکلنے کے بعد اس کی زندگی نے ایک خطرناک موڑ لے لیا۔ حکام کے مطابق وہ بعد ازاں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ہو گیا اور اس پر متعدد افراد کے قتل کے الزامات بھی عائد ہیں۔ اس وقت وہ ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ 10 انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے، اور اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رین ویڈنگ میکسیکو میں روپوش ہے، جہاں اسے ایک طاقتور مافیا گروہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران میکسیکن حکام نے اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں اسلحہ، منشیات، گاڑیاں، بھاری مقدار میں نقد رقم اور دو اولمپک میڈلز برآمد کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے میڈلز اسی سابق اولمپیئن سے تعلق رکھتے ہیں، جو اس بات کی علامت ہیں کہ ایک وقت کا قومی ہیرو کس طرح جرائم کی دنیا میں جا گرا۔ تحقیقات جاری ہیں جبکہ رین ویڈنگ کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رین ویڈنگ

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق