ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی، وکلا اور طلبہ کی ملاقات ،پسماندہ علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:)سب نیوز
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سیدال خان سے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، قبائلی سرداروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلا، طلبہ اور مشاہیرین نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود نے ملک کے پسماندہ علاقوں بالخصوص صوبہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ کے دیہی علاقوں اور جنوبی پنجاب کے دیہاتوں میں عوام کو درپیش سنگین مسائل سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔


وفود نے زراعت، مائنز و منرلز کے شعبے میں درپیش مشکلات، مواصلاتی نظام کی ابتر صورتحال، شدید سردی والے علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی اور بجلی کے بحران جیسے مسائل کو خصوصی طور پر اجاگر کیا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ ان مسائل کے باعث عوام کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جن کے فوری اور پائیدار حل کی اشد ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی زور دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عوام کو مزید ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ اس ضمن میں درپیش رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ وفود نے صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی اقدامات، صنعتوں کے قیام اور مصنوعات کی فروخت کے فروغ کو روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ناگزیر قرار دیا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک بھر کی ترقی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے اور صوبہ بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت کی واضح پالیسی اور مضبوط سیکیورٹی حکمتِ عملی موجود ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ بہتر سیکیورٹی صورتحال نہ صرف عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے بلکہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وسائل اور معدنیات کے شفاف اور مؤثر استعمال کے ذریعے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔


گیس کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ حالیہ دنوں بلوچستان میں گیس کی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو پارلیمنٹ ہاؤس طلب کیا گیا تھا اور انہیں واضح ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں سمیت شدید سردی والے علاقوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس سپلائی میں بہتری کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ متعلقہ علاقوں کا دورہ کر کے عوامی شکایات کے ازالے کا وعدہ بھی کیا ہے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان نے قبائلی عمائدین، نوجوانوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی صلاحیتوں کو ملکی مفاد میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔


انہوں نے خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ مل کر خواتین کو ہنر مند بنانے، باعزت روزگار فراہم کرنے اور ان کی معاشی خودمختاری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آنے سے نہ صرف گھریلو مشکلات میں کمی آتی ہے بلکہ معاشی استحکام بھی ممکن ہوتا ہے۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کریں اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس وزیراعظم کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی،فیلڈ مارشل ،وزیر داخلہ و دیگر کی شرکت سرکاری ملازمین پر سیاسی اجتماعات اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی ہمارا ملک امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے: ایرانی صدر توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی نے سزا کے خلاف الگ الگ اپیلیں دائرکردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ قبائلی عمائدین پسماندہ علاقوں

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال