لاہور ہائیکورٹ کے نام کا جعلی خط بنانے کے الزام پر سول جج کی اہلیہ، سسر اور سالے کے خلاف مقدمہ خارج
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
لاہور میں ایک متنازعہ کیس میں سول جج کی اہلیہ انم، سسر الیاس اور سالے حسیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے نام کا جعلی خط بنانے کے الزام پر درج مقدمہ خارج کر دیا گیا۔
جسٹس طارق محمود باجوہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹائی۔ تفتیشی افسر کے مطابق مقدمہ بے بنیاد تھا اور تحقیقات میں یہ ثابت نہیں ہوا کہ ملزمان نے جعلی خط بنایا۔
ملزمان کی جانب سے وکیل وقار اے شیخ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیے کہ سول جج تاندلیانوالہ علی رضا نے اپنی بیوی کا جعلی اجازت نامہ تیار کر کے دوسری شادی کی اور اس جعلی اجازت نامے کے الزام پر بیوی نے مقدمہ درج کروا دیا۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سول جج نے مقامی بار کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی لیٹر ہائیکورٹ کے نام بنایا اور اسے اپنی پہلی بیوی، سسر اور سالے سے منسوب کر کے مقدمہ درج کروایا گیا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا، اور کہا کہ مقدمہ میں کوئی حقیقی شواہد موجود نہیں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سول جج
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔