نئے سال کی آمد پر جعلی لنکس سے متعلق اہم الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251230-01-8
گجرات (صباح نیوز) عوام کیلیے نئے سال کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے الرٹ جاری کردیا ہے، ایجنسی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نئے سال کے فراڈ سے بچیں۔ این سی سی آئی اے کو اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات بھی مل گئے۔ جعلی اور دھوکا دینے والے لنکس کے حوالے سے جاری الرٹ میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات چل رہے ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ اس طرح کے لنک پرکلک نہ کریں، واٹس ایپ کوڈ بھی شیئر نہ کریں۔ نوسر باز عوام کو دھوکا دینے کیلیے کسی بھی طرح کا فراڈ کرسکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نئے سال
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔