مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار، حد نگاہ شدید متاثر، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز

لاہور: (آئی پی ایس) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار رہا، حد نگاہ شدید متاثر ہونے پر موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹر ویز ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی دھند کے باعث ٹریفک معطل ہے، اسی طرح موٹروے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے۔

بڑی گاڑیوں کے لئے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک آمد و رفت روک دی گئی ہے، مزید برآں موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی جبکہ بڑی گاڑیوں کے لئے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک راستہ بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے تاکہ دھند کے دوران ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لئے تمام روڈ یوزرز کو لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور حتیٰ الامکان دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہوتے ہیں، ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، مناسب رفتار برقرار رکھنے اور آگے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان بھی محفوظ بنائی جا سکتی ہے، مزید رہنمائی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لئے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد، طمعہ موہریاں زمینوں پے قبضہ کا معاملہ، اب تک ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے اسلام آباد، طمعہ موہریاں زمینوں پے قبضہ کا معاملہ، اب تک ہاؤسنگ کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے اقوام متحدہ: پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا ریل گاڑی کی ہر کھڑکی سے ایک نئی دنیا کا نظارہ، ٹرین کا آرام دہ سفر 2025ء میں کتنا کٹھن رہا، آمدن کیا رہی؟ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی، وکلا اور طلبہ کی ملاقات ،پسماندہ علاقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال وزیراعظم کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: موٹر ویز

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار