پنجاب میں نجی اسکولوں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کا سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح 2025 میں بھی صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے۔ ان میں 20 لاکھ گھوسٹ انرولمنٹ ختم کرنا، 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے ذریعے ٹیچر شارٹیج پر قابو پانا، سلیبس ریفارمز، امتحانی اصلاحات، اور بورڈز کو ای-مارکنگ پر منتقل کرنا شامل ہیں۔
رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن (ECE) پر خصوصی توجہ دی، 10 ہزار اسکولوں میں ای-سی-ای رومز قائم کیے اور روزانہ تقریباً 11 لاکھ طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن پروگرام سے فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں 268 اسکول اپ گریڈ کیے گئے، اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز میں فیصلے کیے گئے اور نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق 450 کالجز میں میرٹ کی بنیاد پر پرنسپلز کی تعیناتی اور 29 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل مکمل کیا گیا ہے، جو تعلیمی نظام میں شفافیت اور معیار کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔