کمپٹیشن کمیشن کا گمراہ کن تشہیر پر سخت ایکشن، مختلف سیکٹرز میں بھاری جرمانے
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
کمپٹیشن کمیشن نے رئیل اسٹیٹ، آٹو موبائل، تعلیم اور کاسمیٹکس سیکٹر میں دھوکا دہی پر مبنی اشتہارات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔
اسلام آباد میں جعلی اور گمراہ کن ہاؤسنگ اشتہارات پر تحقیقات کی گئی، جبکہ لاہور میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
کنگڈم ویلی پر گمراہ کن اشتہار کے لیے 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بینک اکاؤنٹس منسلک کرکے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے ریکور کیے گئے۔
اسکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کے خطرناک استعمال پر تحقیقات شروع کی گئی۔
ہنڈائی ٹکسن کی لانچ قیمتوں کے حوالے سے گمراہ کن اشتہار پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوا۔
تعلیم کے شعبے میں برٹش لیسیئم کے اشتہار پر 50 لاکھ روپے جرمانہ لگایا گیا۔
کسانوں کو گمراہ کرنے پر الغازی ٹریکٹرز پر 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوا۔
کمپٹیشن کمیشن نے مزید کارروائی کرتے ہوئے:
اسٹریپسلز کیس میں 15 کروڑ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا۔
جعلی بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے دعوے کرنے پر 3N لائف میڈ کے خلاف کارروائی کی۔
ڈائمنڈ پینٹس کیس میں بھی جرمانے کا حکم برقرار رہا۔
کمیشن کا یہ اقدام صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: روپے جرمانہ گمراہ کن
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔