باجوڑ: فورسز کا ٓپریشن، بھارتی سپانسرڈ5 خوارج ہلاک، میجر شہید
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد‘ راولپنڈی‘پشاور‘ پشین (خبرنگارخصوصی +نمائندہ خصوصی+ بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی سپانسرڈ 5خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے میجر عدیل زمان شہید ہوگئے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فورسز کی مو ثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5خوارج کو ہلاک کر دیاگیا۔ انکے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ میجر عدیل زمان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا‘ وہ اگلے مورچوں سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان شہید کی نمازجنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور‘ فوجی وسول افسران اور عوام نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میجر عدیل زمان کی عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاک افواج کے شہداءقو م کا فخر ہیں، انکی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے شہید میجر کیلئے بلندی درجات‘ اہلخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ شہید کو پورے فوجی اعزازات کے ساتھ انکے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ بعدازاں فیلڈ مارشل نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے زخمی افسروں اور جوانوں کی عیادت کی اور انکے حوصل اور استقامت کو سراہا۔ علاوہ ازیں صدر زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے بھی خار میں 5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی اورجام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں قومی سربراہان نے شہید کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پوری قوم دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پشین میں سکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ موٹرسائیکل میں نصب بم کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ پشین کے علاقے سرخاب چوک میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل پر دھماکہ خیز مواد نصب کر کے کھڑا کر دیا تھا۔ مشتبہ موٹرسائیکل کی اطلاع پر پولیس نے موٹرسائیکل کی تلاشی لی، جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ موٹرسائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق موٹرسائیکل میں تقریباً ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد نصب تھا، جس میں بال بیرنگ اور چھرے بھی شامل تھے۔
باجوڑ/ میجر شہید
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میجر عدیل زمان سکیورٹی فورسز فیلڈ مارشل کے مطابق کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔