‏اپنے تعزیتی بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے کہا کہ مزاحمتِ فلسطین کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے اپنے قائدین کی ایک بڑی تعداد کو راہِ حق میں قربان کیا، لیکن اس کے باوجود اس کی صفوں میں عزم، وقار اور ثابت قدمی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد السنوار، ترجمان ابو عبیدہ اور دیگر مجاہدینِ اسلام کی شہادت پرملتِ مظلومِ فلسطین اور حماس کے مجاہدین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، ان عظیم شہداء کی قربانیاں امتِ مسلمہ کی تاریخ میں مزاحمت، حوصلے اور استقامت کی روشن مثال ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ شہداء اس مبارک اور تابندہ سلسلے کی کڑیاں ہیں جس نے ہر دور میں ظلم، جبر اور استعمار کے اندھیروں کے مقابل اپنے لہو سے مزاحمت کی شمع روشن رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتِ فلسطین کا یہ امتیاز ہے کہ اس نے اپنے قائدین کی ایک بڑی تعداد کو راہِ حق میں قربان کیا، لیکن اس کے باوجود اس کی صفوں میں عزم، وقار اور ثابت قدمی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام مجاہدینِ اسلام کو سلام پیش کرتے ہیں جو انتہائی نامساعد حالات کے باوجود صبر، حوصلے اور استقامت کے ساتھ حق کے راستے پر جہاد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور ملتِ فلسطین کی جلد کامیابی کے لیے دعا کی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مزاحمت آج بھی پوری امت کے لیے بیداری، غیرت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے، اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت