سینٹ نے 2025ءمیں46 بلز منظور کیے، 15حکومتی، 31 پرائیویٹ شامل
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (رپورٹ: رانا فرحان اسلم) سینٹ نے سال 2025ءمیں چھیالیس (46) بلزمنظور کیے جن میں پندرہ حکومتی بلز جبکہ اکتیس پرائیویٹ ممبر بلز منظور کئے گئے۔ دستور پاکستان میں چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترمیم بھی سال 2025ءمیں منظور ہوئی اہم معاشی اصلاحات عدالتی ترامیم اور ٹیکنالوجی سیکٹر سے متعلق نئی قانون سازی بھی سال 2025ءمیں ہوئی، حکومتی بلز تیزی سے سینٹ سے پاس ہوئے جبکہ ایوان کا کارروائی اور قائمہ کمیٹیز کے اجلاس میں اراکین کی عدم دلچسپی کارفرما رہی، سینٹ اجلاس اور قائمہ کمیٹیز کے اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث مختصر دورانیے کے رہے یا ملتوی ہو جاتے تھے جسکی وجہ سے قانون سازی کے عمل کی رفتار متاثر ہوئی۔ سینٹ میں قائدحزب اختلاف ارکان نے شورشرابہ اور ہنگامہ آرائی سے ایوان کی کارروائی کو متاثر کئے رکھا۔ بعد ازاں کئی اپوزیشن ارکان کیسز کے فیصلوں کے بعد نااہل ہوئے، اپوزیشن لیڈر بھی سزا کیوجہ سے ایوان کا حصہ نہ رہے۔ ایوان نے اراکین پارلیمنٹ (تنخواہ اور الاو نسز) ترمیمی بل 2025ءمنظور کیا جبکہ دیگر بلز میں مہاجرین کی سمگلنگ کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025ئ، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025ئ، قانون شہادت ترمیمی بل 2025ء،کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنس2025ئ، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025ئ، دی پیمنٹس آف ویجز (اجرت) ترمیم بل 2025ئ، فیڈرل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2025ئ، پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2025ئ، فوجداری ترمیم بل 2025ئ، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ ترمیمی بل 2025ءایوان نے منظور کئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔