سابق ڈی جی کے احتساب کا کریڈٹ فوجی قیادت کو جاتا ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا احتساب کیا۔ احتساب کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی۔ پی ٹی آئی نے درست جواب نہیں دیا۔ پی ٹی آئی مذاکرات سے انکار کر رہی ہے۔ تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ لیکن پی ٹی آئی تیار نہیں۔ وقت کبھی ایک جیسا نہیں رہتا۔ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے۔ دریں اثناءایکس پر سہیل آفریدی کے خط کے حوالے سے کہا ہے کہ سہیل آفریدی صاحب آپ کی قیادت میں اسلام آباد پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے۔ آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں آپ کے ورکر سوشل میڈیا پر انتہائی گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔ آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔