کراچی کے علاقے مہران ٹاون میں کُھلے مین ہول میں گرکر ایک اور بچے کی ہلاکت بھی انتظامیہ کو حرکت میں نہ لاسکی۔

سیاسی و انتظامی عہدیداروں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بھرمار کررکھی ہے لیکن کسی نے بھی گٹر کا ڈھکن نہ لگایا۔ گٹر کے ڈھکن  لے کر آنے والی سماجی تنظیم کو بھی کام نہ کرنے دیا۔

رواں برس کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرکر 27 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔ سانحہ مہران ٹاون کے بعد متوفی بچے کی گلی میں سوگ کا ماحول ہے۔

مہران ٹاون کے سماجی کارکن محمد وحید نے بتایا کہ کورنگی کا علاقہ مہران ٹاون صنعتی ایریا ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں فیکڑیاں ہیں۔اس علاقہ میں مزدور طبقہ رہتا یے۔ یہ علاقہ شاہ فیصل ٹاون کی حدود میں آتا یے۔یہاں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

محمد وحید نے بتایا کہ علاقہ میں بیشتر مین ہولوں پر ڈھکن نہیں ہیں۔ گذشتہ روز کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجے میں 8 سالہ دلبر علی کھلے مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع پرکافی جدوجہد کے بعد کمسن لڑکے کو اس کے چاچا نے کھلے مین ہول سے باہر نکالا تاہم وہ اس وقت تک زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ واقعے کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا اور متوفی بچے کے اہلخانہ اور مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی اور اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس واقعہ کے بعد ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ٹاون چیئرمین شاہ فیصل گوہر خٹک، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت سماجی تنظیم فکس اٹ کے عہدیدار آئے۔ سیاسی بلدیاتی نمائندوں نے بیانات دیے اور الزام تراشی کی لیکن کسی ادارے نے اپنی زمہ داری قبول نہیں کی سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈالتے رہے۔ا

اس حادثہ کے بعد  جائے وقوعہ سمیت کسی کھلے  مین ہول پر ڈھکن نہیں نہیں لگائے گئے۔سب سیاست کرکے چلے گئے۔متاثرہ خاندان کی کسی نے داد رسی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ کھلے مین ہول اور نالوں کو بند کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کسی ایک ادارے کو زمہ داری دی جائے۔

کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے والد اظہر علی نے بتایا کہ کھلے مین ہول کی وجہ سے ان کا اکلوتا لخت جگر چلاگیا ہے۔اس سانحہ کے بعد کھلے مین ہول پر ڈھکن نہیں لگایا جس میں گرکر میرابچہ موت کے منہ میں چلاگیا۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ خدارا وہ ہوش کے ناخن لے، کراچی میں جو مین ہول یا نالے کھلے ہیں ان پر ڈھکن لگانے کے ساتھ اس کو بند کیا جائے تاکہ اب کوئی بچہ حادثہ کا شکار نہ ہو۔آج میرا بچہ گیا ہے اب کسی کا بچہ جانا نہیں چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان سرحد سے دہشتگردی کا خطرہ کے پی میں سرچ آپریشن کھلے مین ہول مین ہول میں مہران ٹاون ڈھکن نہ پر ڈھکن کے بعد

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار