آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
آئی ایم ایف کا قرض پروگرام کے تحت الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)قرض پروگرام کے تحت عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)کی نئی شرائط سامنے آگئیں۔آئی ایم ایف نے مقامی طور پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور 30جون کے دو 2026سے 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ مقامی مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل پر 30جون 2026تک ٹیکس چھوٹ ہے، 1800سی سی تک مقامی سطح پر تیار ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل پر 8.
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت صنعت و پیداوار سے بات چیت میں ٹیکس چھوٹ خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، لوکل مینوفیکچرڈ پر سیلز ٹیکس آٹھویں شیڈول سے نکال کر نارمل رجیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مقامی ہائیبرڈ گاڑیوں کو سیلز ٹیکس کے آٹھویں شیڈول کے تحت ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے، لوکل مینوفیکچرڈ ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں، بائیکس پر اگلے سال سے ٹیکس چھوٹ ختم ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے تین سیکٹرز کے 250 متاثرین کو پلاٹس الاٹ کردئیے ،، D/13,E/13, F/13 کے متاثرین کی دوسری بیلٹنگ 20جنوری کو ہو گی،، تفصیل ودستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے نے تین سیکٹرز کے 250 متاثرین کو پلاٹس الاٹ کردئیے ،، D/13,E/13, F/13 کے متاثرین کی دوسری بیلٹنگ 20جنوری کو ہو... معدنیات اور اے آئی سمیت کئی شعبوں میں چینی سرمایہ کاری مسلسل بڑھ رہی ہے، وزیر خزانہ این اے 130؛ نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست خارج سی ڈی اے میں 4 آفیسران کو 20 سکیل میں پرموشنز مل گئی،ترقی پانے والوں میں کون کون شامل،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر جوہری تعمیرات جاری رہیں تو قیامت برپا کر دیں گے، امریکی صدر کی ایران کو ایک بار پھر دھمکی وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف بائیکس پر کا مطالبہ سیلز ٹیکس ٹیکس چھوٹ سب نیوز کے تحت
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔