ایف بی آر نے وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز کو قانونی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد، لاہور (نمائندہ خصوصی، کامرس رپورٹر) ایف بی آرنے وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز کو قانونی ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا ۔یہ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990ءکے سیکشن 40C کی خلاف ورزیوں، نیز سیلز ٹیکس رولز 2006ءکے رول کے تحت کی گئی۔ جن کے تحت شوگر سیکٹر کے لیے لازمی مانیٹرنگ، کنٹرول اور تعمیلی (کمپلائنس) طریقہ کار مقرر ہیں۔یہ اقدام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ایف بی آر بالخصوص زیادہ خطرے والے شعبوں میں سیلز ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے اور مسلسل عدم تعمیل میں ملوث ٹیکس دہندگان کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شوگر ملز سیل
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔