WE News:
2026-06-02@23:37:04 GMT

ای سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

ای سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 سہ فریقی ون ڈے سیریز: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ای سی سی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے انعامی رقم کی منظوری دی، جس نے حال ہی میں ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو شاندار 191 رنز سے شکست دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی قومی وقار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’آپ کی کامیابی قوم کے لیے باعث فخر ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی ملاقات

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے ٹیم کے ساتھ جانے والے اسٹاف کے لیے بھی 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اقتصادی رابطہ کمیٹی انعامی رقم کی منظوری ای سی سی وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی انعامی رقم کی منظوری ای سی سی وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز انعامی رقم کی منظوری انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کے لیے

پڑھیں:

برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صنعتی مصنوعات کی پیداوار میں اضافے سے برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات ترجیح ہیں۔

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سے مختلف زیرِغور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء تارڑ شریک ہوئے۔

پاکستان اے آئی میں عالمی سطح پر قدم رکھنے کیلئے تیار ہے: شہباز شریف

نوجوانوں کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، اے آئی کے فوائد اور چیلنجز دونوں ہیں: شہباز شریف

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات متبادل توانائی ذرائع سے پوری کرنے کے لیے بھر پور کام ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ توانائی بچانے اور سستی ٹرانسپورٹ کے لیے الیکٹرک وہیکلز پالیسی ضروری ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی