سٹی 42: اڈیالہ جیل کے پاس فیکٹری ناکے پر سلمان اکرم راجہ اور عمیر نیازی نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ مذاکرات کاماحول نظر نہیں آرہا۔
راولپنڈی فیکٹری ناکے پر سلمان اکرم راجہ  نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کا حق ہے ان کی ملاقات  کروائی  جائے ۔یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیں۔ان کا یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے 
ہم یہاں آتے رہیں گئے ریاست کا ضمیر جھنچوڑتے رہیں گئے۔ہمیں پتا  ہے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گئی کچھ اور سطحوں پر مزید بھی کام کر رہے ہیں۔جبکہ بہنیں بیٹھیں ہیں ہم بھائی بن کر کھڑے ہیں ۔مجھے مذاکرات کا اس وقت کوئی ماحول نظر نہیں آرہا ۔مزاکرات تب ہوتے جبکہ بنیادی اصولوں کو مانتے ہیں ۔
یہ کیا ہوا آپ آؤ جاؤ بسکٹ کھاو کچھ نکل آئے گا ؟؟؟پاکستان کی عوام بانی پی ٹی آئی نے ان کے ساتھیوں نے جماعت نے مخلصانہ اور ٹھوس بات کرنی ہے ۔ہوا میں مزاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے ۔مانا کہ اس ملک کے آئین پر حملہ ہوا ہے ۔جمہوریت ہی آگے چلنے کا واحد راستہ ہے ۔8فروری 2024 کی بنیاد پر جو نظام قائم کیا گیا وہ دیر تک  نہیں چل سکتا ۔
ہم نے آگے بڑھنا ہےیہ  بنیادی باتیں جن پر بات کرنے بیٹھیں تو کر سکتے ہیں ۔پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سخت شرائط نہیں بنیادی اصول ہیں ۔مجھے مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا ہم کھڑے ہیں ۔بسکٹ کھانے چائے پینے ہم نے نہیں بیٹھنا۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا باہر کے حالات دیکھ کر لگتا ہے مذاکرات کا موسم ہی نہیں ہے۔مسلے کا حل ٹیبل پر ہی نکلنا ہے فی الحال خاموشی بہتر ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی قیادت نے حالیہ کانفرنس میں اپنی بات کو بانی کی ملاقات سے مشروط کیا ہے۔اچکزئی صاحب وزیراعظم کی آفر کو ریسپانڈ کرنے کی پوزیشن میں نہیں جب تک انکی ملاقات نہ ہو۔مذاکرات پر پارٹی پوزیشن مختلف ہے اچکزئی ضاحب کی پوزیشن کو سمجھنا چاہیئے۔اچکزئی صاحب بنیادی طور پر پی ٹی آئی کا ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔جب تک اچکزئی صاحب اپنی حدود کا تعین نہیں کرینگے کہ وہ کس حد تک آگے بڑھ سکتے ہیں تب تک انکے لئے مشکل ہے۔پارٹی کے اندر پیجز بہت ہوتے ہیں کتاب بانی پی ٹی آئی ہیں۔

سینیئرز کی عزت ۔۔۔ کامیابی کی ضمانت۔۔۔ نرگس اور ریما کا کیا موازنہ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی مذاکرات کا

پڑھیں:

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔

مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔

فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف