آزادی اظہار کے نام پر بدمعاشی نہیں چلے گی: وزیراعظم کے معاون خصوصی کی وارننگ
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
معاون خصوصی وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا۔ نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اخیتار ولی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف نے لندن میں مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں کیا بیانیہ بنایا، ان حالات میں ڈائیلاگ ہوتے نظر نہیں آتے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کا ایک اور موقع گنوا دیا، حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی یہ حکومت کی مجبوری ہے، تحریک انصاف نے چیزیں خراب کر دیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ پنجاب کے موقع پر ہم نے یہ طے کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے اور پنجاب کی روایتی مہمان داری کی جائے گی لیکن انہوں نے موقع ہی نہیں دیا، انہوں نے آزادی اظہار کے نام پر وزیراعلی پنجاب کو گالیاں دیں۔ اختیارولی خان نے کہا کہ فیض حمید کی باقیات نہ ہوتی توان کی خیبرپختونخوا میں حکومت نہ ہوتی، مریم نوازکوپشاورمیں جلسےکی دعوت دوں گا ایسا جلسہ کرکے دکھاؤں گا اِن کوپتا چل جائے گا۔ اُن کا ایک اور سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ بدمعاشوں کوجب اسمبلی لیکرجائیں گےتو اِن کو روکا جائے گا، آزادی اظہاررائے کے نام پر نازیبا زبان استعمال کی گئی، اگریہ گالی نہ دیتے تو ایسا ماحول نہ ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحریک انصاف نے تھا کہ
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز