data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:چیئرمین تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ وہ ہر منگل اڈیالہ جیل آتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

 اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات بدلنے کے لیے ملاقات کی بھیک مانگنی پڑ رہی ہے، 2025 گزر گیا لیکن حالات اب تک نہیں بدلے، تحریک اپنی جگہ موجود ہے لیکن مذاکرات بھی ہونے چاہئیں،  حالات جیسے تقاضے کر رہے ہیں ویسے مذاکرات نہیں ہو رہے، جس سے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ صاحبِ اقتدار سے درخواست کرتے ہیں کہ حالات کی سنگینی کو سمجھیں، دل بڑا کریں اور اس ملک کے بچوں پر رحم کریں،  ہمارے لیے پورا سسٹم رک چکا ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو ہمیں روزانہ یہاں آ کر کھڑا نہ ہونا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات اور ایس او پیز موجود ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی ایسا طریقہ نکالا جائے جس سے حالات بہتر ہو سکیں،  مسائل کا حل ضد اور رکاوٹوں میں نہیں بلکہ بات چیت میں ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ اسی سال بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دو سزائیں سنائی گئیں،  2025 میں دشمن کے ساتھ تو سیز فائر ہو گیا لیکن افسوس کہ ہمارے اندرونی مسائل اور تناؤ ختم نہیں ہو سکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اب ہم 2026 میں داخل ہو رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ سال بھی سزاؤں کا سال ثابت ہوگا،  اگر حالات نہ بدلے گئے تو اس کا نقصان صرف ایک جماعت نہیں بلکہ پورے ملک کو ہوگا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ