data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض:سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ اس کی قومی سلامتی ایک  سرخ لکیر  ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق مکلا بندرگاہ پر غیر مجاز طور پر داخل ہونے والے جہازوں سے اسلحہ اور جنگی گاڑیاں اتاری جا رہی تھیں، جنہیں جنوبی یمن کی علیحدگی پسند تنظیم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) کو فراہم کیا جانا تھا،  اتحادی ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جہازوں نے اپنے ٹریکنگ سسٹمز بند کر رکھے تھے اور اجازت کے بغیر بندرگاہ میں داخل ہوئے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مملکت اپنی قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی اور امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات کو محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

یمن کی سعودی حمایت یافتہ صدارتی کونسل نے الزام لگایا ہے کہ ایس ٹی سی کو اسلحہ فراہم کرنے میں متحدہ عرب امارات ملوث تھا،  اس کے بعد یمن کے صدراتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے اعلان کیا کہ یمن میں موجود تمام اماراتی افواج 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑ دیں۔

 علاوہ ازیں انہوں نے یو اے ای کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ ختم کرنے، 72 گھنٹے کی فضائی، بحری اور زمینی ناکہ بندی، اور 90 دن کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران صرف وہ اسلحہ اور جنگی گاڑیاں نشانہ بنائی گئیں جو بندرگاہ پر اتاری جا چکی تھیں،  اس حملے میں کوئی جانی نقصان یا شہری انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا اور کارروائی بین الاقوامی انسانی قوانین کے مطابق کی گئی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم