یو اے ای نے سعودی عرب، یمنی حکومت کے الزامات کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
دبئی (ویب ڈیسک) یو اے ای نے سعودی عرب اور یمنی حکومت کے الزامات کو مسترد کردیا ، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا سعودی عرب کے بیان پر مایوسی ہوئی ، فضائی حملے پر بھی حیران ہیں ، کھیپ میں کوئی ہتھیار موجود نہیں تھے ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے مکمل احترام کرتے ہیں ، مُکلا کی کھیپ میں کوئی ہتھیار موجود نہیں تھے، موجودہ صورتحال کو ذمہ داری کے ساتھ سنبھالنا چاہیے تاکہ کشیدگی نہ بڑھے، فریقین کو مشترکہ مفادات کا تحفظ اور یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے ۔۔
یو اے ای وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ فریقین مشترکہ مفادات کا تحفظ اور یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے، سعودی عرب کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے لیے مکمل احترام کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔