یمن کا یو اے ای کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوجیوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
یمن کا یو اے ای کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوجیوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
صنعا(سب نیوز)یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق رشاد العلیمی کا کہنا ہے کہ یمن میں موجود یو اے ای کی تمام فوجی فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔
رشاد العلیمی نے مزید اعلان کیا کہ یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری راستوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کی جا رہی ہے، تاکہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی کونسل کی جانب سے یہ سخت فیصلے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کی، جس کے دوران مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ ان اقدامات کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر یمن سے اپنی افواج واپس بلائے۔خبر ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے یو اے ای کے حالیہ اقدامات کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف سعودی عرب بلکہ یمن اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا بھارت میں بڑھتی نفرت اور تشدد کو نظرانداز کیوں نہیں کر سکتی وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، انسانی وقار اور محروم طبقات کی طاقتور آواز تھیں،چیئرمین سینیٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی صاحب اقتدار دل بڑا کریں، حالات بدلنے کیلئے ملاقات کی بھیک مانگتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی ملاقات یواے ای یمن میں کسی بھی فریق کوعسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے، سعودی عربCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔