سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کا سات روزہ ونٹر اسپورٹس کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( رپورٹ:سید وزیر علی قادری) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے موسمِ سرما کی تعطیلات کو بامقصد بنانے کے لیے سات روزہ ونٹر اسپورٹس کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور مختلف کھیلوں کی منظم تربیت حاصل کی۔ کیمپ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں میں اسپورٹس اسپرٹ، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیا گیا۔
کیمپ کی اختتامی تقریب پروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمان، اسپورٹس آفیشلز اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تمام مہمانوں اور منتظمین کو شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ کیمپ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
اختتامی تقریب میں شمس الدین (سابق ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن)، سعید عالم (صدر کراچی جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن)، کیٹن فرید (اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی)، جاوید اقبال (سیکریٹری سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن)، کامران خان (کلسٹر انچارج 5 بی اسکول)، کامران جعفری (ٹی ای او نارتھ کراچی)، محمد اعظم (سابق سیکشن آفیسر حکومتِ سندھ)، راجہ انور کمال (ممبر ایگزیکٹو سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن)، فہمیدہ ظمیر (سیکریٹری ویمن فٹبال ایسوسی ایشن) اور اصغر علی (سیکریٹری کراچی جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن) سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر پرنسپل صنوبر وارثی، پرنسپل شبانہ ناز اور فاطمہ، رخسانہ، حور، عائشہ، قمر، نصرت سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس کیمپ نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت اہم ہیں، جو انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں اور نظم و ضبط، اعتماد اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔
شرکاء نے سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے نہایت مؤثر اور کامیاب رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔