Islam Times:
2026-07-24@04:19:38 GMT

سونا سستا ہوگیا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT

سونا سستا ہوگیا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ

منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی  بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت میں اچانک بڑی کمی کے نتیجے میں سونا منگل کو مسلسل دوسرے دن سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں یکدم 107 ڈالر کی  بڑی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 371 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 174 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کی سطح پر آ گئی۔ 

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 145 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 7 ہزار 930 روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ پیر کے روز بھی 6 دن کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کمی ریکارڈ بڑی کمی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی