اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
مرکزی بینک نے واضح کیا کہ بینکوں، ترقیاتی و مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کے نتیجے میں تمام لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بینک دولت پاکستان یکم جنوری 2026ء بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث عوام سے لین دین کیلئے بند رہے گا۔ مذکورہ تاریخ پر تمام بینک، ترقیاتی و مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک عوام کے ساتھ لین دین کیلئے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ بینکوں، ترقیاتی و مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔