پاور ڈوےژن قریب از تکمیل اہم منصوبوں کو ترجیح دے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، پروفیسر احسن اقبال نے پاور اور ہائیڈل توانائی کے شعبوں میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے اہم منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے پاور ڈوےژن کو ہدایت کی کہ قریب از تکمیل اہم منصوبوں کو ترجیح دی جائے، مستقبل کی فنانسنگ کو معقول بنایا جائے اور سٹریٹجک طور پر اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سے درکار مالی وسائل کے ساتھ ایک حقیقت پسندانہ تین سالہ نفاذی فریم ورک تیار کیا جائے۔ وزیر کو پاور اور ہائیڈل سیکٹر کے بڑے منصوبوں کے مجموعی پورٹ فولیو اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاور سیکٹر کے 37 اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن کی مجموعی منظور شدہ لاگت 1.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اہم منصوبوں
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ