اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزارت منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں دفاعی ترقیاتی بجٹ سے 91 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی تا نومبر پی ایس ڈی پی سے 348 ارب 97 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ رواں مالی سال پی ایس ڈی پی مد میں ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک ہزار ارب روپے ہے۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کے ماتحت اداروں کے ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ دفاعی پیداوار ڈویژن کے منصوبوں پر 12 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ وزارت وفاقی تعلیم کے منصوبوں پر 5 ارب 91 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔ صوبوں اور خصوصی علامہ جات کے منصوبوں پر 19 ارب 58 کروڑ خرچ ہوئے۔ ہائر ایجوکیشن کے منصوبوں پر 7 ارب 94 آئی ٹی اور ٹیلی کام کے منصوبوں پر 8 ارب 25 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ ریلوے کے منصوبوں پر 5 ارب 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

دفاعی ترقیاتی بجٹ

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کروڑ روپے خرچ کے منصوبوں پر ترقیاتی بجٹ خرچ ہوئے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف