پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان موسمیاتی تحفظ کے 2 بڑے منصوبوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 2 بڑے منصوبوں پر دستخط ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک سیلاب متاثرین کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد دے گا
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان منصوبوں میں ایک سندھ جبکہ دوسرا پنجاب سے متعلق ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان منصوبوں میں 180.
اقتصادی امور کے سیکریٹری محمد ہمایوں کریم نے اے ڈی بی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کا قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے اور موسمیاتی تحفظ، پائیدار زراعت اور جامع ترقی کے لیے اس کا تعاون قابلِ قدر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ کوسٹل ریزیلینس منصوبہ پانی کے مربوط انتظام، سیلاب کے خطرات میں کمی اور قدرتی ساحلی حفاظتی نظام کی بحالی میں مدد دے گا۔
اس منصوبے کے تحت ادارہ جاتی اور مقامی سطح پر منصوبہ بندی کی صلاحیت بھی بہتر بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیے: ایشین بینک کی طرف سے پاکستان کو 500 ملین ڈالر موصول
بیان کے مطابق یہ منصوبہ 140.5 ملین ڈالر کے اے ڈی بی قرض اور تکنیکی معاونت، 40 ملین ڈالر گرین کلائمیٹ فنڈ اور 20 ملین ڈالر حکومتِ سندھ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رقم سے مکمل کیا جائے گا۔
اس منصوبے سے ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے اضلاع میں 38 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
اقتصادی امور کے سیکریٹری نے مزید بتایا کہ پنجاب کا کلائمیٹ ریزیلینٹ اور کم کاربن زرعی میکانائزیشن منصوبہ صوبے کے 30 اضلاع میں زرعی پیداوار اور موسمیاتی مزاحمت کو بہتر بنائے گا۔
129 ملین ڈالر کے اس منصوبے کے تحت چھوٹے کسانوں کو موسمیاتی لحاظ سے موزوں زرعی مشینری تک رسائی دی جائے گی، فصلوں کی باقیات جلانے میں کمی کے لیے سرکلر زراعت کو فروغ دیا جائے گا، تربیتی اور جانچ کے مراکز قائم کیے جائیں گے اور 15 ہزار خواتین کو ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں منصوبے انقلابی نوعیت کے ہیں جن سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں روزگار، غذائی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کو تحفظ ملے گا جبکہ پنجاب میں پائیدار اور کم کاربن زراعت کو فروغ حاصل ہوگا۔
اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فان نے ان منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کو سراہا اور کہا کہ سندھ کا منصوبہ ساحلی آبادیوں کو موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ پنجاب کا منصوبہ زراعت کو جدید بنانے اور اخراج میں کمی لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی صرف 20 فیصد آبادی کو صاف پانی نصیب، ایشیائی ترقیاتی بینک
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں منصوبوں کے لیے فراہم کی گئی مالی معاونت کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا تاکہ انہیں بروقت اور کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیائی ترقیاتی بینک ایشین بینک پاکستان اور اے ڈی بی کا معاہدہ ماحولیاتی تحفظ کے بڑے منصوبے
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیائی ترقیاتی بینک ایشین بینک پاکستان اور اے ڈی بی کا معاہدہ ماحولیاتی تحفظ کے بڑے منصوبے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان اور ملین ڈالر اے ڈی بی کے لیے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے